مطالبات منظوری کیلئے ایپکاایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی، نعرے بازی

  مطالبات منظوری کیلئے ایپکاایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی، نعرے بازی

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ایپکا مرکزی صدر بنارس خان جدون، مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا چودھری خالد جاوید سنگھیڑا، صوبائی صدر ظفر علی خان، صوبائی جنرل سیکرٹری طاہر رضا شاہ، بجٹ کے حوالے سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل یونٹ ملتان میں حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے،گروپ انشورنس کی رقم بوقت(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ریٹائرمنٹ نہ دینے اور اڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں زم نہ کرنے اور ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت صدر وسیم خان بلوچ، سیکرٹری جنرل غلام قاسم بھٹہ نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پہلے بھی کہی دفعہ یہ کہہ چکی ہے کہ ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پورا کیا جائے لیکن حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی نہ صرف ملازمین کے ساتھ زیادتی کی ہے بلکے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نچلے طبقہ سے لیکر اوپر تک تمام کو نقصان پہنچایا ہے، اس موقع پر ریلی میں سیاہ پٹیاں باندھی گئی اور دفتروں کی تالہ بندی کی گئی، اس موقع پر محمد ندیم عباس، نائب صدر حافظ خادم، فنانس سیکرٹری محمد سیلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس، پریس سیکرٹری نذر عباس بوسن، آفس سیکرٹری محمد کاشف اسلم و جملہ ملازمین احتجاجی ریلی میں شامل ہوئے، اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخوں لینا چاہیئے، اور ملازمین کے جائز حقوق فوری طور پر پورے کئے جائے بصورت دیگر اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا اور اپنے حقوق کے اصول تک واپس نہیں آئے گے۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -