10سے12گھنٹے فورس لوڈشیڈنگ، بزرگ،بچے گرمی سے نڈھال

  10سے12گھنٹے فورس لوڈشیڈنگ، بزرگ،بچے گرمی سے نڈھال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال، کوٹ ادو، نواں شہرسیداں، کوٹ سبزل (نمائندہ پاکستان)سخت گرمی نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے محروم کردیا درجہ حرارت44سینٹی گریڈ کی حد کو چھو گیا جس کیو جہ سے گرمی اور حبس سے لوگوں کا برا حال تھا تاہم صبح کے اوقات میں کچھ دیر کیلئے چلنے والی ہوا سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا مگر دن کے اوقات میں سورج سوا نیزے پر آگیا جس سے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس میں خریداری مشکل ترین عمل ہے کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی معمولات زندگی درہم برہم ہیں رہی سورج طلوع ہونے کے بعد ہی آگ برسانے لگا شہر کے اہم تجارتی مراکز کچہری بازار، اکبر بازار، گپی والا چوک سمیت کاروبار نہ ہونے ے برابر رہا تاجر رہنما وں کا کہنا ہے کہ گرمی کے ساتھ کرونا کا خوف بھی لوگوں کو باہر نکلنے سے روکتا ہے۔ کوٹ ادو وگردونواح میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر 10سے12گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے،جبکہ گرمی میں شدت آنے پر طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال ہو گئے،صارفین وشہریوں نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گر می ا ور حبس کی ستائی عوام پر بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش، گھروں میں پانی ناپید،کئی گھنٹے بجلی کی بند ش نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں، گزشتہ روز شہر اور نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ طو ر بجلی بند رہی، بجلی کی بندش کا سلسلہ چھ، چھ گھنٹوں تک محیط رہا، شدید گر می اور حبس کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش نے شہریوں کی چیخیں نکلوا کررکھ دیں،بجلی کی گیر اسعلانیہ بند ش سے گھروں میں پانی نایاب ہو گیا، شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے میپکو حکام سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔ کوٹ سبزل شہر سمیت اڈا نمبر 1 اور اڈا نمبر2 سے ملحقہ علاقوں میں گرمی کے سخت دنوں میں بھی گیس کی بد ترین بندش سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہوٹلوں پر روٹی پکوانے والوں کا رش بھی بڑھ گیا جس سے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ حالیہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کرنا لوگوں کو کورونا وائرس کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے گرمی کے صبح کے اوقات میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گیس بند اور پھر رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس بند اور پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلوں خواتین شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔
نڈھال