خانیوال، نشاط خان ڈاہا کے بھائی بھتیجے کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی
خانیوال (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاھا کے بھائی حاجی آفتاب احمد خان ڈاھا مرحوم اور بھتیجے حاجی سلمان خان ڈاھا مرحوم(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے مفتی صفدر شاکر اور مبلغ دعوت اسلامی اویس رضا عطاری نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں کامیاب زندگی کے لیے اپنی اولاد کی تربیت قرآن و سنت کی روشنی میں کرنی چاہیے اور اولاد کو اپنے والدین کی عزت و تکریم کرنی چاہیے۔تلاوت قرآن مجید قاری خلیل نے کی قرآن خوانی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعدمرحومین کی مغفرت بخشش کے لیے خصوصی دعا خیر کی گئی کہ اللہ تبارک تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قل خوانی کی تقریب میں سابق ناظمین،نائب ناظمین،کونسلرز،سیاسی و سماجی شخصیات،وکلاء،تاجروں،صحافیوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے بیٹے کی دستار بندی ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کی۔