چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا تاجور نعیمی کی وفات پر اظہار تعزیت

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا تاجور نعیمی کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین رویت ہلا ل کمیٹی مفتی منیب الرحمان،ملکی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر الوری،تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ناظم اعلیٰ صاحبزادہ علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی،ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس پیرمحمدعثمان قادری،صاحبزادہ پیرارشدسعید کاظمی اور علامہ محمدشریف نعیمی نے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی علیہ الرحمہ کے چھوٹے صاحبزادے ا ورڈاکٹرسرفرار نعیمی شہید علیہ الرحمہ کے بھائی محمدتاجور نعیمی علیہ الرحمہ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔

کہاکہ تاجور نعیمی علیہ الرحمہ کی دین سے وابستگی قابل رشک تھے۔آپ ؒ ختم نبوت اورناموس رسالتؐ کے گمنام سپاہی تھے۔ انہوں نے بطور مشیر جامعہ نعیمیہ سمیت دیگر مدارس دینہ میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی بہتری کے لئے گراں قدارخدمات سرانجام دیں،