ایف بی آر: کرونا سے جاں بحق افسروں، ملازمین کیلئے دعائیہ تقریب

  ایف بی آر: کرونا سے جاں بحق افسروں، ملازمین کیلئے دعائیہ تقریب

  

ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کووڈ 19 کے باعث شہید ہونے والے افسران و سٹاف ملازمین کے لئے خصوصی تقریب اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد اورایف بی ا?ر کے دیگر سینئر افسران نے دعا میں شرکت کی۔تقریب میں خصوصی طور پر شہید ہونے والے پاکستان کسٹمز گریڈ 22 کے افسر محمد زاہد کھوکھر اور دوسرے شہدا کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ مقررین نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کرونا وبا کے پھیلاو کے باوجود سرکاری ذمہ داریا ں بھر پور طریقے سے ادا کیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی اور ملک کے لئیریوینیو اکھٹا کرتے رہے۔ اب تک ایف بی آر کے 30 ملازمین کرونا وباء کے با عث شہید ہو چکے ہیں جن کا تعلق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اور اس کیفیلڈ دفاتر سے تھا۔اس موقع پر ایف بی آر افسران و سٹاف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف بی ا?ر حکومت کے وسائل میں اضافہ کے لئے کو شش زوروشور سے جاری رکھے گا تا کہ عوام کی صحت و فلاح اور دیگر حکومتی کاموں میں صرف کیا جا سکے۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -