نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،پرویز ملک
لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،کنٹینر پر چڑھ کردعوے کرنیوالے بے نقاب ہو گئے،موجودہ احتساب سے بغض کی بو آرہی ہے، 68سال کے بعدپہلی مرتبہ معیشت اعشاریہ منفی پر گئی، ہم قرض لیا 12ہزار میگا واٹ موٹر ویز تین میٹرو بسز بنائیں، سلیکٹڈ نے ایک اینٹ نہیں لگائی نالائقوں کے ٹولے نے موجودہ قومی و صوبائی بجٹ کے ذریعے پہلے سے مشکلات کا شکار فاقوں زدہ،کورونا کی شکار اور مہنگائی سے ستائی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑاور ایک سا ل مسلسل حمزہ شہباز کو قید میں رکھنے کے باوجود ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کی
جا سکی اس کے باوجود ملک میں نالائقوں نے اپنی نالائقیاں چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں معیشت تباہ کر دی اور چوروں نے عوام کی اربوں کی چینی چوری کر لی نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو نئی آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا۔سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلے آ ئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کی سخت شراط سے کاروباری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔