سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاویزکرگئی

  سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاویزکرگئی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے ساتھ 1لاکھ 700 روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1736 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے جبکہ 10گرام سونے کی(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 ہزار 334 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ ہوا ہے کاروباری ہفتہ کے آخری روز ڈالر 65 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے 12 جون کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 76۔ 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تجاوز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -