محکمہ فشریز: ریڈ پارٹی ان ایکشن، مختلف علاقوں میں چھاپے، متعدد شکاری گرفتار
خانیوال(نمائندہ پاکستان +نامہ نگار) محکمہ فشریزڈویژن ریڈ پارٹی ملتان اور ڈسٹرکٹ ریڈ پارٹی خانیوال کا ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں میں چھاپے پا بندی کے باوجود شکار کرتے ہوئے متعدد شکاریوں کو پکڑکر ان کے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ملتان ڈویژن ملک رشید احمد اور چیئرمین ڈویژن ریڈ پارٹی کی ہدایت پر چئیرمین ڈویژنل ریڈ پارٹی انسپکٹرنعیم،چیر مین ڈسڑکٹ ریڈ پارٹی انسپکٹروقاص اور اہلکاروں انور گجر،جہانگیر عباس اور ممتاز حسین نے خانیوال کبیر والا کنڈ سرگانہ فاضل شاہ میں دریائے راوی پر اچانک چھاپے مارے اوربندی موسم اور پابندی کے باجود شکار کرتے ہوئے شکاریوں کو پکڑکر انکے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے جال قبضے میں لے لئے اور انکے چالان کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔
شکاری