امریکہ مذہب کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے،مولانا عبدالرزاق سکندر

امریکہ مذہب کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے،مولانا عبدالرزاق سکندر

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر استاذالمحدثین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،نائب امراء مولاناخواجہ عزیز احمد،مولا نا پیر ناصرالدین خاکوانی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی،مولانامحمداکرم طوفانی، مولا ناعزیزالرحمن ثانی،مولاناعبدالنعیم،مولاناوسیم اسلم،مولانامحمدانس نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی طرف سے توہین رسالت کے قوانین کے مکمل خاتمے یا نظر ثانی اور نادرا فارم سے مذہب کا خانہ ختم کرنے کے مطالبہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستانی حکومت اور اداروں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے قادیانیوں کو پاکستان کا آئین تسلیم کرنے پر آمادہ کرے، انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن کے اس طرح کے بیانات پاکستان کے داخلی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت اور آئین پاکستان کی توہین ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -