مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام ریلی‘فرقہ واریت کو ہوادینے والے عناصر کیخلاف نعرے بازی

  مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام ریلی‘فرقہ واریت کو ہوادینے والے عناصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام اہلیبیت(خاتون جنت سیدہ فاطمہ) کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
سے نکالی گئی جو کہ چوک کمہاراں والا پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری نے کی جبکہ مولانا ناصر سبطین ہاشمی،مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا عمران ظفر، سلیم عباس صدیقی، مرزا وجاہت علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اہلیبیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فی الفور گرفتار کرکے توہین رسالت کا مقدمہ درج اورفرقہ واریت کو ہو ادینے والوں کو گرفتار کرنیکا مطالبہ کیا گیاہے۔
نعرے بازی