5بہنیں سی ایس ایس میں کامیاب، والدین کا سرفخر سے بلند

  5بہنیں سی ایس ایس میں کامیاب، والدین کا سرفخر سے بلند

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  )وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ایک ہی خاندان کی پانچ بیٹیوں کا سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی پر اپناویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ملک رفیق اعوان کو انکی پانچ بیٹیوں کی سی ایس ایس میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ لیلی، شیریں، سسی، ماروی اور ضحٰی کو ایک نئی تاریخ رقم کرنے پر شاباش دیتا ہوں،وزیر توانائی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

پنجاب نے کہا کہ پوری قوم کو ان بیٹیوں پر فخر ہے، پانچوں بہنیں اس ملک کے لئے ایک سرمائے کی حیثیت رکھتی ہیں،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اخترملک نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر ناامید ہوجانے والے اس معاشرے کے افراد کے لئے بھی ان بیٹیوں نے روشن مثال قائم کی ہے،یہ بیٹیاں اپنے والدین،خاندان اور پورے معاشرے کے لئے سر بلندی کا باعث بنی ہیں،امید ہے پانچوں بہنیں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی،یاد رہے کہ خیبر پختون خواہ کے ضلع ہری پور کی رہائشی 5 بہنوں نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈاکٹراخترملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -