محکمہ ریلوے: سریلس ملازمین کو اہم شعبوں میں بھیجنے کی ضرورت،سمپارس یونین

  محکمہ ریلوے: سریلس ملازمین کو اہم شعبوں میں بھیجنے کی ضرورت،سمپارس یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے سمپارس یونین کے ڈویڑنل سیکرٹری عمران شاہد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ریلوے میں ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
کا حکم اپنی جگہ لیکن (Essential) اہم ترین آپریشنل کیٹگریز کی شارٹج کی طرف بھی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔اسٹیشن ماسٹرز، گارڈز، ڈرائیورز مکینیکل اور ٹیکنیکل سٹاف کی شارٹج خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ڈاؤن سائزنگ کے نام پر ملازمین کو فارغ کرنے کی بجائے سرپلس ملازمین کواہم ترین کیٹگریز اور شعبہ جات میں بھیجے جانے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ دفاتر میں ملازمین کا تمام تر ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے بھی کم از کم کلریکل سٹاف سے کام لیاجاسکتا ہیآن لائن ٹکٹ ریزرویشن سے نا صرف عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی جاسکتی ہے بلکہ کمرشل سٹاف پر بھی انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں جدید مشینری کے استعمال سے کام کو زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے اور انجینئرنگ ملازمین سے دیگر ڈیپارٹمنٹس کی شارٹج کو کور کیا جاسکتا ہے۔ملازمین کو ہیلتھ انشورنس پالیسی کے ذدیعے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ نے سپریم کورٹ کہ ڈاؤن سائزنگ کے حکم پر تیزی سے عمل درآمد کرنا چاہ رہی ہے اور اس سلسلے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں سے ملازمین کو کم کیے جانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے اس سلسلے میں عمران شاہد نے مزید کہا کہ چھوٹے ملازمین کے ساتھ ساتھ ریلوے میں افسران کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے عام ملازمین کی طرح افسران کی تعداد کو بھی اسی تناسب سے کم کیاجانا ضروری ہے اس سلسلے میں ایک بہتر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
ضرورت