زرداری،بلاول چوری بچانے کیلئے تنقید کرتے ہیں،محمود شریف

زرداری،بلاول چوری بچانے کیلئے تنقید کرتے ہیں،محمود شریف

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر محمود شریف نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک دشمنی پر اتر آئی ہے،زرداری اور بلاول نے اپنی چوری بچانے کے لئے بے بنیاد تنقید کا سہارا لے رکھا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ریلیف فراہم کررہی ہے،تنقید کرنے والے احمق ہیں، جو کہ ملک وقوم سے کھلی دشمنی پر اتر آئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے، یہ دونوں کبھی بھی ملک کے ساتھ مخلص نہیں تھیں، انہیں اقتدار میں آنے اور ملک کو لوٹنے کے سواکوئی دوسرا کام نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -