ڈیری سیفٹی ٹیم کی ناکہ بندی،2560لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد
ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘252فوڈ پوائنٹس کو نوٹس‘35کو جرمانے‘ ڈیری سیفٹی ٹیم کی ناکہ بندی، 2560لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد‘ تلف کردیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے رحیم یارخان میں واقع اسامہ ملک شاپ،سجاول ملک شاپ کو سابقہ دیے گئے وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری مضرصحت ملاوٹی دودھ کی فروخت پر سربمہر کیا گیا۔اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں واقع نادر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
کریانہ سٹور کو سرخ مرچوں میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے،زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے،غلط لیبلنگ کرنے اور ناقص صفائی پر کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔مزیدبرآں رحیم یارخان میں ملک شاپس سمیت ناکہ بندی کے دوران دودھ بردارگاڑی میں موجود2760لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔دودھ کے لیے گئے سیمپل فیل ہونے پر2560لیٹردودھ کوتلف کردیاگیا۔دودھ میں ایل۔آرویلیو انتہائی کم ہونے،غذائی کمی ہونے اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملتان ڈویژن میں 94فوڈیونٹس کو وزٹ کیا85‘فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 11فوڈپوائنٹس کو28,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہاولپورڈویژن میں 52دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور43شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 7فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر34ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 65یونٹس کو چیک کیاگیااور51کو نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ11فوڈپوائنٹس کو59,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔مزید کارروائیوں کے دوران750لیٹر مینگو جوس،100کلو مصالحہ جات برآمد جبکہ26کلوکم وزن مرغیوں کا گوشت اوردیگرمضرصحت خوراک کوموقع پرتلف کیاگیا۔
جرمانے