وائٹل اسٹریٹجیز صحت کے نظام کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے،سینڈرا ایمیولین

  وائٹل اسٹریٹجیز صحت کے نظام کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے،سینڈرا ایمیولین

  

اسلام آباد (پ ر) وائٹل اسٹریٹجز ایک عالمی ادارہ ہے جو صحت کے مضبوط نظام کے ذریعے ہر فرد کو صحت کاتحفظ فراہم کرنا اپنا مقصد سمجھتا ہے اور تقریباََ 70سے زائد ممالک میں حکومت اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر حقائق و شواہد پر مشتمل حکمت عملیوں کے ذریعے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ان کے مقاصد میں سب سے اولین یہی ہے کہ بڑے پیمانے پر ان کے فراہم کردہ حکمت عملیوں پر عمل درآمد کیا جا سکے حکومت پاکستان نے وائٹل اسٹریٹجزکے ساتھ شراکت کر کے کوویڈ 19- کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کے لئے کوششیں کی ہیں عالمی تنظیم حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر الیکٹرونک میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کورونا سے متعلق تمام اہم معلومات،اس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بہم پہنچانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ وائٹل اسٹریٹیجز کی سینئر نائب صدر سینڈرا امیولین کا کہنا ہے کہ کسی بھی بحران یا وبا کے دوران بروقت اور درست معلومات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -