بہاولپور: پانی چوری میں اضافہ، انہار افسر مالامال، متاثرین کا احتجاج

  بہاولپور: پانی چوری میں اضافہ، انہار افسر مالامال، متاثرین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انہار بغداد سب ڈویژن میں تعینات افسروں نے لوٹ مار کی انتہا کردی اب مذکورہ افسران کی کرپشن کے ناقابل تردیدثبوت بھی ملے ہیں۔جن میں نہرلاڈم سرچک نمبر147 ڈی بی جانووالاموگہ چک نمبر148 الف ڈی بی ڈاہیہ والاموگہ چک نمبر148 ڈی بی اللہ نواز لودھڑوالاموگہ چک نمبر47 ڈی بی حسن بخش نمبردار والاموگہ چک نمبر148 ڈی بی نذیر لائل والاموگہ چک نمبر145 ڈی بی پرھار والاموگہ سمیت تقریبا40 موگہ جات (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
ایسے ہیں جوکاشتکاروں کی مرضی سے چل رہے ہیں اوران کاشتکاروں سے ایک لاکھ روپے سے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے فی ششماہی نذرانہ وصول کیاجاچکاہے اورمذکورہ بالاموگہ جات میں سے اکثرموگے ٹوٹے ہوئے ہیں اورکئی موگہ جات نہر سے ہی غائب کردیئے گئے ہیں نہرکی پٹری کے اندرسے بغیرموگہ ڈائریکٹ ہی پانی چلایاجارہاہے۔ اورکاشتکارایک ہی وقت میں اپناپورارقبہ سیراب کرکے پھردوسرے کاشتکار کوپانی دے دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیلوں پرپانی کی فراہمی مشکل ہوتی ہے۔ اس موقع پرموجودہ متاثرہ کاشتکاروں حق نواز، سعیداحمد، محمدبلال، محمدعدنان، اظہرعلی، محمدندیم اعجاز حسین، محمدعماد، محمدسرفراز، اعجا زحسین اوردیگرنے بتایاکہ سب انجینئرنے ان کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ٹیل پرپانی نہ پہنچتاہے اس کے باوجود ان سے بھی فصلانہ کے نام پررشوت طلب کی جاتی ہے اگرنذرانہ نہ دیں توان کے موگے سیل کردیئے جاتے ہیں میڈیانے موقع پرغیرقانونی طورپرچلائے جانیوالے موگہ جات کی ویڈیو اورتصاویر بھی بنائیں اورچیف انجینئرانہار بہاولپورمحمدوسیم بٹ کوبھی اس کرپشن بارے آگاہ کیااس حوالے سے چیف انجینئر انہار محمد وسیم بٹ نے کہاکہ انہیں حقائق بارے علم ہوگیاہے ملوث افسران کیخلاف بھرپورایکشن لیاجائیگا۔
موگے