حاصل پور: واٹر سپلائی پائپ خراب، مضر صحت پانی استعمال کرنے سے بیماریوں میں اضافہ
حاصل پور (نمائندہ پاکستان)حاصل پور میں واٹر سپلائی کا پائپ خراب ہونا معمول بن گئے چک کٹورہ واٹر سپلائی پلان لگ بھگ چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے اس میں ساتھ ٹربائن لگائی گئی ہیں صرف ایک ٹربائن (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
چلانے سے تین یا چار دن بعد واٹر سپلائی پائپ پھٹ جاتا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں عوام پیٹ درد اور ہیضہ جیسی موذی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے چالیس کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ واٹرپائپ لائن منصوبہ مکمل طور پر فیل کیوں ہے جب حاصلپور میں یہ فلٹریشن پلانٹ نصب ہوا تو اسے سینکڑوں بار جوڑ لگایا گیا کیا یہ واٹرپائپ دو نمبر ڈالا گیا اس کی جانچ پڑتال کی جائے حاصلپور کی عوام میٹھا اور صاف پانی پینے سے محروم ہے تمام افسران بالا آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اس واٹر پائپ کے پھٹنے کی وجہ سے مختیار آباد روڈ بالکل تباہ ہو چکا ہے ہر وقت کیچڑ اور گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے بے شمار ایکسیڈنٹ ہو چکے ہیں۔