قرآن پاک دنیا و آخرت میں کامیابی کاضامن ہے،قاری صدیق چشتی

قرآن پاک دنیا و آخرت میں کامیابی کاضامن ہے،قاری صدیق چشتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)قرآن پاک ایک مکمل ضابطہئ حیات اوربنی نوع انسان کیلئے دنیاوآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ قرآن پاک کی عملی تفسیر ہے۔ نظریہئ پاکستان ٹرسٹ دینی اقدار کی بقاء اوراحیاء کیلئے قابل قدرخدمات انجام دے رہا ہے ان خیالات کااظہارقاری محمد صدیق چشتی نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 20 ویں سالانہ آن لائن تعلیمی سیشن کے چوتھے روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔
قاری محمد صدیق چشتی نے کہا کہ قرآن پاک عظیم کتاب اور کلام الٰہی ہے۔ آج قرآن حکیم سے بے رغبتی اوردوری کی وجہ سے امت مسلمہ مسائل کاشکار ہے،امت مسلمہ اگر صحیح معنوں میں قرآن کریم کو اپنا دستورِ حیات بنالے تو اللہ تعالیٰ اسے ایک بارپھر رفعت وبلندی سے سرفرازفرمائے گا۔ قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا اور اس کے معانی و مطالب پر بھی غوروفکر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی جزوہے جس کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔ ہمیں دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تعلیمات نبویؐ پر عمل کرنا چاہئے۔