کراچی، گھوٹکی لاڑ کانہ میں سیکورٹی فورسز پرحملے گہری سازش، محمد بخش خان مہر

کراچی، گھوٹکی لاڑ کانہ میں سیکورٹی فورسز پرحملے گہری سازش، محمد بخش خان مہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار) پی پی پی کے ایم این اے اورمہربرادری کے چیف سردار محمد بخش خان مہر نے بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں راہگیر اور بم ڈسپوزل محکمہ کے جوانوں کے سلسلہ میں زخمیوں کی عیادت(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئیکہا ہے کہ کراچی گھوٹکی اورلاڑکانہ میں سیکورٹی کے عملداروں پرہونیوالے حملے سندھ کے امن و امان کو تباہ کرنے کی ایک بہت بڑی اور گہری سازش ہے لیکن ملکی اداروں کے جوان ایسے بزدلانہ حملوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہونے والے ہرسازش کو ناکام بناتے ہو? ایسے ملک دشمن عناصر بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے ایسے عناصر کی کمر توڑ کرانکے ناپاک ارادوں کو ہمیشہ خاک میں ملایا ہے اور اب بھی ان امن کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں کہا کہ ضلع گھوٹکی امن کا گڑھ رہا ہے اور ان شاء اللہ آ?ندہ بھی رہے گا لیکن کچھ سازشی عناصرچاہتے کہ یہاں کا امن و امان کی فضا تباہ کرکے عوام کو خوف میں مبتلا کرکے اپنے مزموم مقاصد حاصل کریں ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی فضا کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھیں گے۔
محمد خان مہر