جامعات میں قرآن پاک پڑھنا لازمی قراردینا خوش آئند،کامران عباس

جامعات میں قرآن پاک پڑھنا لازمی قراردینا خوش آئند،کامران عباس

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رہنماء و میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی پنجاب حکومت کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کامران عباس نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے صوبے کی تمام جامعات میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کو لازمی قرار دینا خوش آئند عمل ہے، گورنر پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

، طلباء و طالبات کو قرآن شریف ترجمے کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری حاصل نہیں کرسکیں گے۔

، ماضی کی حکومتیں جو نہ کرسکیں وہ پی ٹی آئی نے ڈنکے کی چوٹ پر کردکھایا، تحریک انصاف ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی اور ایسے اقدام فلاحی ریاست کی طرف قدم ہے، گورنر پنجاب کے اس تاریخی اقدام کو عوام بے حد سرارہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -