ڈاہرانوالہ: ڈکیتی وارداتوں میں ملوث دواشتہاری گرفتار

  ڈاہرانوالہ: ڈکیتی وارداتوں میں ملوث دواشتہاری گرفتار

  

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس ڈکیتی کی واردات میں ملوث اے کیٹیگری کے دوخطرناک ڈکیت مجرمان اشتہاری گرفتار، مجرمان سے تفتیش تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں عدالتی ومجرمان اشتہاری کی (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

گرفتاری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے. ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ سب انسپکٹرافضل بابر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث خطرناک ڈکیت اے کیٹیگری کے دومجرمان اشتہاری ذوالفقارعلی اور جمیل کو گرفتار کرلیا. مجرمان اشتہاری ڈاہرانوالہ پولیس کو مقدمہ نمبر 26/20بجرم 394ت پ میں مطلوب ہیں. مجرمان اشتہاری وقوعہ کیبعد گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش رہے. پولیس تیم نے بھاری نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر جدید ٹیکنالوجی اور سانٹیفک طریقہ کار اپناتے ہوئے بڑی کاروائی کے دوران گرفتار کیا، مجرمان اشتہاری ذوالفقار اور جمیل سے تفتیش کاعمل جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیس ٹیموں کا جرائم کی بیخ کنی کے لیے سرچ آپریشن کامیابی کیساتھ جاری ہے. مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے سلسلہ میں جاری مہم کے دوران ضلع بھر میں جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے. عوامی خدمت، عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے.

اشتہاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -