سب سے زیادہ ملازمین دینے والاٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات کا شکار

  سب سے زیادہ ملازمین دینے والاٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات کا شکار

  

لاہور (سٹی رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے اور زراعت کے بعد سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والا ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات سے دوچار ہے اور اگر اسے فوری بیل آؤٹ نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مختلف شعبے زوال کا شکار ہیں جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک معاشی حالات کی وجہ سے کاٹن جننگ انڈسٹری تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی ہے۔

جسے بندش سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔۔انھوں نے کہا کہ کپاس کے بیج، کھل،بنولہ اور دیگر اشیا کو سیلز ٹیکس سے مبرا قرار دیا جائے اورپھنسے ہوئے ودھولڈنگ ٹیکس ریفنڈز ادا کئے جائیں،حکومت کو موجودہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرنا چاہئے تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -