اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیا ت برآمد

  اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیا ت برآمد

  

ملتان ( وقا ئع نگار  ) اینٹی نارکوٹکس فورس کی صوبہ بھر کے مختلف ڈسٹرکٹ اہم کارروائیاں۔ کروڑوں روپے مالیت کی پانچ سو سے زائد کلو منشیات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔بتایا جارہا ہے منشیات فروش کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اندرون اور بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔جن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اینٹی نارکوٹکس پنجاب نے فیصل آباد میں مخبر کی اطلاع پر دو افراد تنویر احمد اور عاصم محمود (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کو گرفتار کیا۔جو کہ فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔دوران تلاشی ملزمان سے 2.340 کلو گرام تین سو چالیس گرام چرس اور تین کلو گرام سے زائد افیون برآمد ہوئی ہے۔اسی طرح اے این ایف نے ملتان میں کارروائی کے دوران ایک شخص محمد کاشف کو گرفتار کیا جو کہ لودھراں کا رہائشی ہے۔ملزم کے قبضے سے اٹھارہ کلو سات پچاس گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ میانوالی میں مختلف کارروائیوں کے دوران چار افراد خیر محمد جوکہ رہائشی بنوں، بسم اللہ رہائشی پشین، عمران حیدر رہائشی سرگودھا اور عامر رضا سرگودھا کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔چاروں ملزمان سے مجموعی طور پر پانچ سو اٹھارہ کلو گرام چرس اور 48 کلو گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔اے این ایف پنجاب نے سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران ایک شخص بنام نذیر حسین کو بھی گرفتار کیا۔جو سیالکوٹ کا رہائشی ہے۔اسکے قبضے سے ایک ہزار چار سو کلو گرام چرس ملی ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں گجر محلہ راجپوتاں میں کارروائی کے دوران ایک خاتون شہناز بیگم زوجہ محمد اقبال مرحوم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور۔ 1.500 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔اینٹی نارکوٹکس پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر سامان کی جانچ پڑتال کے دوران ایک تولیے اور جرابوں کے پارسل میں سے 0.395 گرام میتھ ایم فیٹامائن برآمد کی۔یہ پارسل جاوید حیدر کا تھا۔ جو کہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔کارروائیوں کے دوران ایک سوزوکی ویگن آر، ہینو ٹرک، موٹر سائیکل اور ایک ٹیوٹا کرولا کار جو کہ اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں کوبھی حراست میں لے لیا گیا۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -