تونسہ:اراضی تنازعہ پردوفریقین میں تصادم، 6افراد زخمی

  تونسہ:اراضی تنازعہ پردوفریقین میں تصادم، 6افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): تونسہ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں تصادم سے،چھ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کے علاقہ کوٹ موڑ نزد مکہ ہوٹل کے رہائشی مزمل حسین وغیرہ میں کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چلاآرہا تھا گزشتہ روز دونوں فریقین کے افراد کا آمنا سامنا ہوا توں تکرار کے بعد تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں مزمل حسین، عاشق حسین، نیاز(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
حسین،خادم اور اقبال زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کا طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر دیاہے۔