سبزی منڈی، دوافراد کی بینک میں لوٹ مار کی کوشش،1ملزم گرفتار

سبزی منڈی، دوافراد کی بینک میں لوٹ مار کی کوشش،1ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب دو افراد کی بینک میں لوٹ مار کی کو شش ناکام ہوگئی ایک ملزم کو گرفتار جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق شاہد اور رضوان نامی شخص دن ساڑھے 12 بجے کے قریب بینک میں داخل ہوئے جنہوں نے کاونٹر پر کھڑے ایک شخص سے نوسربازی کرکے رقم بٹورنے کی کوشش کی۔اور کاؤنٹر کے اندر موجود رقم پر ہاتھ صاف کرنے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
کی بھی کوشش کی۔ جس کے شور مچانے پر دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔اس دوران بینک ٹائم ختم ہونے پر بینک کے گارڈ نے دروازہ بند کر رکھا تھا صرف اندر موجود افراد کو بینک کا عملہ ڈیل کر رہا تھا۔ملزم رضوان جس نے بھاگنے کے دوران دروازے کو دھکا مارا جس سے شیشے کا دروازہ ٹوٹ گیا اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس دوران نے گارڈ نے دو ہوائی فائر بھی کئے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے جو بغیراسلحہ بینک میں داخل ہوئے تھے دونوں کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود نہ ہے۔دونوں نوسربازی کرکے شہریوں کو لوٹتے ہیں۔پولیس نے موقع ہر پہنچ کر رضوان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ شاہد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا روائی جاری ہے۔
گرفتار