ٹائیگر فورس رضا کار ہمارے بازو، کرونا کو ملکر شکست دیں گے: شاہ محمود قریشی

    ٹائیگر فورس رضا کار ہمارے بازو، کرونا کو ملکر شکست دیں گے: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر  )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹائیگر رضا کار فورس کی تشکیل وزیراعظم پاکستان کا احسن اقدام ہے۔ عالمی برادری اس کو سراہا رہی ہے۔ کوئی حکومت اس وقت تک کسی چیلنج سے نبرآزماء نہیں ہوسکتی جب تک عوام اس کا ساتھ نہ دیں۔ ہمیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ملتان کے قومی حلقہ این اے 156اور 157(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
کی مختلف یونین کونسلز کے ٹائیگر رضا کار فورس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تاریخ شاہد ہے جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا نوجوانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آج ہمیں باصلاحیت قوم مشکل گھڑی سے گزررہے ہیں۔ ہمیں قوم کے نوجوانوں سے پھر اسی جذبے کی توقع ہے۔ جس جذبے کا و ماضی میں مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ کورونا عالمی وبائی چیلنج نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ حکومت اس وباء کے پھیلاؤکو روکنے اور عوام کو اس بیماری سے بچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے اس وباء کے پھیلاؤکو روکنے کے ساتھ ساتھ غربت‘بیروزگاری اور بھوک سے نٹمنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا چیلنجز کے باعث معاشی وسائل میں شدید کمی کے باوجود حالیہ بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کا اضافہ نہیں کیا اور کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور حالیہ بجٹ میں غریب طبقے پر کسی قسم کا بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ ٹائیگر فورس جس مقصد کیلئے تشکیل دی گئی ہے اس مقصد پر پورا اترتے ہوئے اس چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کی معاونت کریگی۔ اور عوام کو بلا خوف و خطر عوامی خدمت اور نیکی کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریگی۔ وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی۔ اور وزیراعظم پاکستان کی کال اور اپنی درخواست میں لبیک کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی گزشتہ دو ماہسے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اوروزارت خارجہ کی بے پناہ مصروفیت کے باوجود روزانہ شام کو دو گھنٹے بذریعہ ویڈیو لنک ملتان کی مختلف یونین کونسلوں کی ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں اور اب تک 7ہزار سے زیادہ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے خطاب کر چکے ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی پالیسیوں میں بہتری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب کے وزیر خوراک علیم خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف سیاسی و باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو¿ کو روکنا اور معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، وفاق نے مشکلات کے باوجود ایسا بجٹ پیش کیا جس میں عام آدمی کی سہولت کو پیش نظر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ حکومتی ترجیحات کی عکاسی ہے۔ وفاقی حکومت معاشی پالیسیوں میں بہتری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر علیم خان نے بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کیلئے وزیر خارجہ کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
شاہ محمود