پناہ گزینوں کا آج عالمی دن تقریبات کی تیاریاں مکمل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت پوری دنیا میں پناہ گزینوں کا عالمی دن آج منایاجائے گا،اس دن کو منانے مقصد لوگوں کی توجہ ان لاکھوں پناہ گزینوں کی جانب مبذول کرانا ہے جو جنگی تنازعات، نقص(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
امن اور ریاستی جبر سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر نقل مکانی کرتے ہیں اور دوسرے ممالک میں قائم کیمپوں میں زندگیاں گزارتے ہیں،اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی سالانہ رپورٹ ’گلوبل ٹرینڈز‘ کے مطابق صرف گزشتہ سال 23 لاکھ افراد نے اپنا گھر بار چھوڑا اور یا انہیں ترک وطن کرنا پڑا، پناہ گزینوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے کیا تھا،قرار داد میں کہا گیا تھا کہ ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جائے گا جس کے بعد 2001 سے ہرسال یہ دن منایا جاتا ہے،اقوامی متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 37 ہزار افراد روزانہ نقل مکانی کے باعث دربدری کا شکار ہورہے ہیں،دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 15 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔
مکمل