ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرمتعدددکانیں سیل، جرمانے، گاڑیاں بھی بند

  ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرمتعدددکانیں سیل، جرمانے، گاڑیاں بھی بند

  

ملتان، خانیوال، بہاولپور (نیوزرپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا سے بچاو بارے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے نشتر روڈ،عزیز ہوٹل چوک،گجر کھڈا اور ڈیرہ اڈا میں واقع مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر15 دوکانوں کے مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔نشتر روڈ پر واقع کمبوہ میڈیکل ہال،نیو جن میڈیکل سٹی(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

اور کینٹ میں شیریں ریوڑی کے مالکان بھی جرمانہ کی زد میں آ گئے۔ان ایریاز میں واقع مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے بستی چن شاہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے اور ڈی پی او نے شہریوں کو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقہ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور سیوریج مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو سختی سے پابند کر دیا۔تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقہ میں صرف کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔سمارٹ لاک ڈاؤن 30 جون تک جاری رہے گا۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پولیس انتظامیہ کیساتھ ہے اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ سماجی، مذہبی سمیت دیگر اکٹھ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شہر کے مختلف بازاروں، مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکان مالکان ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور گلووز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال کی ہدایت پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 19جون کو مختلف مارکیٹوں، دکانوں، کاروباری مراکز، بس اور ویگن اسٹینڈز پر جا کر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔اس دوران 27مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی جس پر موقع پر ہی 23500/-روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور پانچ دکانیں سربمہر کی گئیں، 7دکانداروں کو وارننگ دی گئی اور 7گاڑیاں تھانے میں بند کی گئیں۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -