ڈیرہ: بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے سگنلز نصب کرنیکا فیصلہ

  ڈیرہ: بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے سگنلز نصب کرنیکا فیصلہ

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازیخان شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی ہے. ڈیرہ غازیخان کو لاہور طر ز پر خوبصورت بنانے کیلئے باقاعدہ ڈیزائننگ اور منصوبہ بندی کی جائے گی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر کو پلاننگ کے تحت قائم کیا(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

گیاتھا تاہم تجاوزات نے شہر کا حسن ماندکر دیا. ایل ڈی اے کی ٹیم ڈیرہ غازیخان او رتونسہ میں فزیبلٹی سٹڈی کر کے شہر اور چوکوں کو خوبصورت بنانے، ٹریفک اشارے اور دیگر خوبصورتی کیلئے سفارشات پیش کرے گی. انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے سگنلز کی تنصیب کے منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع کر دیاجائے گا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ہمراہ تھے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -