پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک بشیر احمد انتقال کرگئے‘بلاول بھٹو یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود تنویر الحسن گیلانی اوردیگر شخصیات کا اظہار تعزیت‘ مرحوم کی آج صبح 8 بجے قل خوانی
ملتان (نمانئدہ خصوصی) پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک بشیر احمد بقضائے الہی وفات پا گئے انکا نماز جنازہ ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن چوک کار پارکنگ گراونڈ میں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ادا کیا گیا نماز جنازہ قاری عبدالقدوس اظہری نے پڑھائی جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر وائس چیئرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود، عبدالقادر شاھین، اعجاز لغاری، مخدوم تنویر الحسن گیلانی نے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت و بخشش اور بلندء درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جبکہ نماز جنازہ میں خواجہ رضوان عالم، خالد حنیف لودھی، اے ڈی بلوچ، چوہدری یاسین، شیخ غیاث الحق، عارف شاہ، امداد اللہ عباسی، میاں عرفان شفیع، شاھد رضا صدیقی، ایم سلیم راجہ،ملک عدنان ڈوگر، مظہر جاوید سیال، رئیس الدین قریشی، آصف رسول اعوان،مصطفی گیلانی، نیاز سومرو، مظہر پہوڑ، اختر شاہ، سلیم الرحمان میو، مہر شاکر، محمد علی بھٹہ،مرزا نذیر بیگ، خلیل راں، ڈاکٹر عالگیر قریشی، ضیا انصاری، امین ساجد، نعیم بھٹی، شفقت رضا، سلیم شہزاد،ھاشم خان بابر، ظفر اعوان، شمشاد سیال، رانا ذوالفقار، رانا افضل،عبدالرؤف لودھی، اسلم بھٹی، حاجی طاہر،سلیم ڈاہر، سلطان خان، ملک افتخار،رمضان کمبوہ، سلیم اللہ بھٹی، اقبال جانگلہ،واثق خان،فیاض بھٹی،نواز خان،اسلم کوڈو، محی الدین انصاری، ندیم پاشا ایڈووکیٹ، اسلم انصاری کامریڈ، گل خان، چوہدری محمود، اصغر روکھڑی،ٖفواد ربانی، انجم سعید، نذیر کاٹھیا سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور ریلوے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج 20جون بروز ہفتہ انکی رہائشگاہ چوک ریلوے اسٹیشن صبح 8بجے منعقد ہوگی اور دعا صبح 9 بجے ہوگی۔
قل خوانی