شاہ رکن عالم کالونی دوڈاکوؤں کا گھرپردھاوا، لوٹ مار

شاہ رکن عالم کالونی دوڈاکوؤں کا گھرپردھاوا، لوٹ مار

  

ملتان ( وقا ئع نگار  )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ولایت علی کے گھر دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

نقدی ودیگر سامان مالیت 2لاکھ50ہزار لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک شاہ زیب کی اہلیہ سے موٹرسائیکل سوار دو افراد نے جھپٹا مارکر پرس لیگئے جس میں نقدی و طلائی زیورات مالیت 1لاکھ60ہزار موجود تھے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد عرفان سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، فرید پور محمد توصیف سے دوڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ11ہزار لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے لال کرتی شہریار، تھانہ چہلیک کے علاقے ڈیرہ اڈا محمد عمران، تھانہ ممتازآباد کے علاقے ناصرہ آباد محمد نسیم، تھانہ گلگشت کے علاقے نواب پور روڑ اشفاق تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن آباد فرخ بشیر کی موٹرسائیکلیں، تھانہ قطب پور کے علاقے فاروق پورہ مدبر حسین کے گھر سے سامان مالیت1لاکھ11ہزار، چونگی نمبر آٹھ شہباز کی دوکان سے سامان مالیت88ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے شعیب کے گودام سے میڈیسن ملزم محمد علی وغیرہ مالیت8لاکھ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ خرم جالب، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عام خاص باغ محمد اعظم کی موٹرسائیکلیں،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے قصبہ مڑل محمد مدنی جبکہ صدر جلالپور کے علاقے شاہ نواز کے گھر سے سامان مالیت3لاکھ چوری ہوگئے۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -