ڈہرکی: مسلم کالونی، مسلح افراد کاگھرپرحملہ، نوجوان قتل

      ڈہرکی: مسلم کالونی، مسلح افراد کاگھرپرحملہ، نوجوان قتل

  

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی میں لاقانونیت عروج پرپہنچ گئی پولیس تھانے تک محدود ہوگئی ہے چوریوں ڈکیتیوں موٹرسائیکل چھیننے سمیت مختلف قسم کی چھوٹی بڑی وارداتوں کا عروج ہے گزشتہ روز دن دیہاڑے مسلم کالونی جوکہ شہر کے ترین مین مقام پر واقع ہے میں مسلح افراد کا سمیجا برادری کے ایک گھر پر حملہ کرکے نوجوان امان اللہ سمیجو کو فائرنگ کرکے بے دردی کے ساتھ قتل کردیا اور نوجوان کے بوڑھے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

والدین جن میں والد واحدبخش اور والدہ مائی مہراں کو بھی ظالم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گولیوں کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے جبکہ ڈہرکی پولیس چند قدم کے فاصلے پر ہونے کے باو جودموقع پرنہ آئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے سرکاری یا نجی ایمبو لینس تک نہ پہنچ سکی دونوں زخمیوں کو نازک حالت میں پنجا ب کے شہر رحیمیار خان کے ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -