دریائے چناب، دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق، حادثات میں دو ہلاکتیں، خاتون قتل

  دریائے چناب، دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق، حادثات میں دو ہلاکتیں، خاتون قتل

  

ملتان، صادق آباد، رحیم یارخان (وقائع نگار، بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)گرمی سے ستائے ہوئے دوافراد دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،تلاش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق ہیڈ محمد والہ دریائے چناب پر گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے نہانے جانے والے 32سالہ رضوان اور30سالہ شبیر ڈوب (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

گئے، واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دریائے چناب میں دونوں افراد کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک دونوں نوجوانوں کا کوئی پتا نہ چلا،ریسکیو1122کے مطابق دونوں افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جو پانی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے پانی کے اندر سے نچلی سطح پر درختوں کی ٹہنیوں کی وجہ سے آپریشن میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم بہت جلد دونوں افراد کی نعشیں نکال لی جائے گی۔تھانہ نیوملتان کے علاقے سنگدل دیور نے 25سالہ بھابی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دباکر قتل کردیا ہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق مکہ ٹاون کی رہائشی امبرین کو اس کے دیورمحمد آصف نے گھریلوں ناچاقی پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دباکر ابری نیند سلادیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور امبرین کی لاش موقع سے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کی غرض سے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چلتی ٹرین سے گرنے سے35سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سر سید ایکسپریس ٹرین جو کہ ملتان سے لاہور کی طرف جارہی تھی کہ سجان پور کے قریب گیٹ میں کھڑا نامعلوم شخص اچانک گرگیا جو شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردی گئی تاہم کوئی شناخت نہ ہوسکی۔رات کی تاریکی میں موٹر سائیکل نہر میں جاگری‘ میاں بیوی اور بچی نہر میں ڈوب گئے‘ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون اور بچی کو بچا لیا‘ ریسکیو نے سر چ آپریشن کر کے 24سالہ علی نواز کی نعش نکال لی۔ بستی مورن کا رہائشی 24سالہ علی نواز اپنی 22سالہ بیوی شازیہ اور10سالہ بچی آمنہ کیساتھ گزشتہ رات اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کوٹ سبزل میں شادی کی تقریب سے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ جب وہ قومی شاہراہ فاطمہ فرٹیلائزر کے قریب پہنچے تو ان کی موٹر سائیکل نہر میں جاگری، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماں اور بچی کو باہر نکال لیا جبکہ پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے علی نواز ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا کئی گھنٹوں بعد ریسکیو نے علی نواز کی نعش کو نہر سے نکال لیا۔ قومی شاہراہ پر سردار گڑھ کے قریب ایک آئل ٹینکر موٹرسائیکل سے ٹکرا کر الٹ گیا‘ ریسکیو 1122 خان پور کے اہلکاروں نے2 ایمبولینسوں‘ ایک فائر وہیکل اور ایک ریسکیو وہیکل کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا۔ حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیاگیا۔کراچی سے راولپنڈی جانیوالے TLJ-732نمبری آئل ٹینکر میں 40ہزارلیٹر موبل آئل موجود تھا‘ آئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے ٹینکر سے آئل کی لیکج شروع ہوگئی تھی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو روڈ سے ہٹادیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -