کوٹ ادو: 14سالہ لڑکا اغواء، لاش 5روز بعد نہر سے برآمد

  کوٹ ادو: 14سالہ لڑکا اغواء، لاش 5روز بعد نہر سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) موضع رکھ کٹ کے14 سالہ مزمل کے اغواء ہونے کا معاملہ سامنے آیاہے،5 روز بعد مزمل کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی، لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، 5روز قبل محمدمزمل کو اس کے ہم عمر ہمسائے والی بال کے میچ کھیلنے کیلئے گھر سے بلا کر لے گئے تھے، پولیس نے4ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا، ایک نامزد ملزم فرار،سرکل کوٹ ادو میں اغوا کے بعد قتل کا یہ دوسرا ہوا ہے واقعہ،چند روز قبل 6 سالہ عبدالہادی سے بدفعلی کے بعد اسے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
بھی قتل کر دیا گیا تھا تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع رکھ کٹ چا ہ بیڑے والا کے رہائشی محمد شریف ماہانہ کے 14 سالہ بیٹے محمد مزمل کو 14 14 جون کے روز 10 بجے دن اس کے ہم عمر ہمسائے اصغر کھو کھر، وسیم چانڈیہ،عامر چانڈیہ، دانش سیال اور جانی چانڈیہ اسے گھر سے والی بال کا میچ کھلانے کے لئے موٹر سائیکل پر سوار کر کے لے گئے تھے جو کہ شام تک گھر واپس نہ آیا تو اس کے والدین کو تشویش لاحق ہوئی جنہوں نے تھانہ کوٹ ادو پولیس کو اطلاع کی پولیس کوٹ ادو نے 5 دوستوں پر نامزد اغواہ کا مقدمہ نمبر320/20زیردفعہ 363 درج کرکے 4 ملزمان اصغر کھو کھر، وسیم چانڈیہ،عامر چانڈیہ، دانش سیال کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ ملزم جانی چانڈیہ مفرور تھا،گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری تھی کہ 5 روز بعد 14 سالہ مزمل کی لاش نہر ہیڈ داد والا مقام سے برآمد ہوگئی ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، ڈی ایس پی سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گیں، مزمل کے اغواہ کا مقدمہ اسکے 5 دوستوں پر درج تھا 4 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش جاری تھی،دوسری طرف سرکل کوٹ ادو میں اغوا کے بعد قتل کا دوسرا واقعہ پیش آنے پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے گزشتہ دنوں دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں چھ سالہ عبدالہادی کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز یہ واقعہ 14، سالہ محمد مزمل کے ساتھ پیش آیا ہے،اس افسوسناک واقعہ پرہر آنکھ اشک بار تھی۔
برآمد