مظفرگڑھ، شادی تقریب میں ارکان اسمبلی سمیت سینکڑوں افراد شریک، ایس اوپیز نظرانداز، انتظامیہ ایکشن لینے سے گریزاں

  مظفرگڑھ، شادی تقریب میں ارکان اسمبلی سمیت سینکڑوں افراد شریک، ایس اوپیز ...

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ میں کورونا وائرس سے بچاو کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ھوئے شادی کی ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی اور اراکین اسمبلی بھی کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

پیز کی دھجیاں اڑانے میں پیش پیش رہے تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافاتی قصبہ چوک قریشی میں سابق یوسی ناظم سلیم گورمانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی.تقریب میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ملک رضا ربانی کھر،پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی نے بھی شرکت کی شادی کی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ھوا اور نہ ھی کوئی گرفتاری عمل میں آئی دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب نے کہا کہ شادی کی تقریب اتوار کے دن ھوئی اس لئے کوئی کارروائی نہیں ھو سکی آئندہ ایسی تقاریب کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

گریزاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -