پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج مقابلے جاری

پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج مقابلے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے کلب سطح کے مرد اور خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں، اور ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کیڈٹ انڈر15، یوتھ 19 اور ایلیٹ انڈر40 کے مقابلے شامل ہیں۔ ایہ مقابلے 21 جون تک جاری رہیں گے۔
اور کھلاڑیوں کے نتائج کا اعلان 21 جون کے بعد جیوری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی مشاورت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے اپنے ویڈیو کیلپس میسنجرز، واٹس اپ، انسٹا گرام پر بھیج رہے ہیں۔