روہت شرمامیرے آئیڈیل ہیں، بیٹسمین حیدر علی

روہت شرمامیرے آئیڈیل ہیں، بیٹسمین حیدر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ بھارت کے بیٹسمین روہت شرما ان کے رول ماڈل ہیں، وہ پاکستان ٹیم کیلئے وہی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جو کردار روہت شرما انڈین ٹیم میں ادا کرتے ہیں۔حیدر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے طویل عرصے تک کھیلنا خواہش ہے، جب سو شل میڈیا پر ٹیم میں نام آنے کا سنا تو پہلے لگا کہیں فیک نیوز نہ ہو۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ 29 رکنی اسکوا ڈ میں شامل کیا ہے۔
، 2019 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے حیدر علی کہتے ہیں کہ دورہ انگلینڈ میں وہ کھیل کے مختلف گر سیکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔