باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے کل اختتام پذیر ہونگے

باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے کل اختتام پذیر ہونگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک میں جاری آن لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے کل اختتام پذیر ہونگے۔ گذشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے کلب سطح کے مرد اور خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں اور ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کیڈٹ انڈر-15، یوتھ -19 اور ایلیٹ انڈر-40 کے مقابلے شامل ہیں۔

کلب سطح کا شیڈو ٹیسٹ 45 سیکنڈ سے ایک منٹ تک ویڈیو ہوگا جبکہ فٹنس کے چار مختلف ٹیسٹ جوکہ 90 سیکنڈ سے دو منٹ کے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں نیا ٹیلنٹ بھر چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور ابھی تک سو سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ویڈیو بھیج دی ہیں۔ یہ مقابلے 21 جون تک جاری رہیں گے اور کھلاڑیوں کے نتائج کا اعلان 21 جون کے بعد جیوری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی مشاورت سے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے اپنے ویڈیو کیلپس میسنجرز، واٹس اپ، انسٹا گرام پر بھیج رہے ہیں۔ کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ایونٹ میں ہر کیٹگریز میں ٹاپ چار، چار کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد جبکہ پانچویں سے دسویں پوزیشنز ہولڈرز کو صرف اسناد سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کی وباؤ کے باعث ایونٹ کے انعقاد کے لئے اقدامات کئے ہیں تاکہ اس سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -