انگلینڈ کی ویمن کرکٹ 22 جون سے تربیت کا آغاز کریگی

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ 22 جون سے تربیت کا آغاز کریگی

  

لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ کی 24 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف ممکنہ سہ فریقی سیریز سے قبل 22 جون کو انفرادی صلاحیتوں پر مبنی تربیت کیمپ کا آغاز کریگی۔انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو جون کے آخر میں بھارت کی ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلنا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے وہ سیریز ملتوی کردی گئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے اصل میں ستمبر میں دو طرفہ سیریز میں دو ٹی ٹونٹی اور چار ون ڈے میچز کھیلنے تھے تاہم اب یہ تجویز ہے کہ دونوں ممالک کے خلاف ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز موسم گرما کے اختتام تک ہوسکے تاکہ خواتین کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کو بچایا جاسکے۔اگرچہ سہ ملکی سیریز کی تفصیلات کی تصدیق ابھی باقی ہیں لیکن تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنا خوش آئند ہے۔واضح رہے کہ پانچ ہفتے قبل خواتین کرکٹ کے ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کلری کونر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بات کا خطرہ ہے کہ اس موسم گرما میں خواتین کی کرکٹ نہیں ہوسکے گی کیونکہ ای سی بی نے مردوں کے فکسچر کو ترجیح دی تھی تاکہ زیادہ تر مالی اثر کو بھی کم کیا جاسکے۔کپتان ہیتھر نائٹ، نیٹ سائنسور اور سوفی ایکل سٹون سمیت کھلاڑیوں نے اس سے قبل ایک ہی طبی رہنما خطوط اور بائیو سیفٹی شرائط کے تحت چھ مقامات پر تربیت حاصل کی۔جو مقامات مئی کے وسط سے مڈ وے تربیت کے لئے مردوں کی ٹیم کو دیئے گئے تھے۔ ابتدائی طور پر سیشن انفرادی ہوں گے اس حوالے سے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم خوش ہے کہ طویل عرصہ کے بعد وہ باقاعدہ طور پر تربیتی کیمپ میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -