سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 میچ منسوخ

  سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 میچ منسوخ

  

ایڈنبرگ (اے پی پی) سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی ٹونٹی 20 میچز کی سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے بورڈز کا سیریز کے حوالے سے 29 جون کو ایڈنبرگ کے دی گرینج میں اجلاس ہونا تھا لیکن سکاٹ لینڈ میں کرکٹ کی تمام سرگرمیاں کم سے کم یکم جولائی تک معطل ہیں۔

سٹریلیا کو انگلینڈ میں محدود اوورز کی سیریز سے قبل سکاٹ لینڈ میں کھیلنا تھا، جس کے لئے نئی تاریخوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم اگر انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے بعد سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے خلاف سیریز کو دوبارہ ترتیب دینے کو کہے تو یہ نہیں ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -