جیت کا عزم لیکر میدان میں اترتی ہوں، جویریہ خان

جیت کا عزم لیکر میدان میں اترتی ہوں، جویریہ خان

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے کہا کہ ہمیشہ جیت کا عزم لیکر میدان میں اترتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کے لئے ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں جب بھی قومی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے تو جو خوشی ہوتی ہے وہ ناقابل بیان ہے اور میری مستقبل میں بھی کوشش ہوگی کہ اسی طرح سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ مثبت کردار ادا کررہا ہے اور اس ٹیلنٹ کو منظر عام لانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جویریہ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ پاکستان مینز ٹیم کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اور ٹیم کے لئے جیت ایک بہت بڑا چیلنج ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کھلاڑی کیسی پرفارمنس دیتے ہیں مگر مجھے امید ہے کہ اس سیریز کے لئے جس ٹیم کاانتخاب کیا گیا ہے وہ بہت اچھی ہے اور یہ ٹیم جیت حاصل کرسکتی ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو پورا کرے اور اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھے بابر اعظم بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور اظہر علی بھی ایک اچھے کپتان ہیں امید ہے کہ یہ دونوں اپنی اپنی ٹیموں کی بطور کپتان پرفارمنس کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -