جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ نہیں مانتا، سابق کرکٹر باسط علی

جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ نہیں مانتا، سابق کرکٹر باسط علی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر باسط علی نے جسٹس قیوم رپورٹ میں پیش ہونیوالے تمام افراد کو چیلنج کر دیا، اور کہا ہے کہ میں کمیشن کی رپورٹ کو نہیں مانتا۔جسٹس قیوم کمیشن کے اہم گواہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے رپورٹ بنانے والے جسٹس قیوم کو بھی چیلنج دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے اس حوالے سے بات کرنی ہے کسی بھی فورم پر آنے کو تیار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قیوم کمیشن نے تجاویز دی تھیں فیصلہ نہیں سنایا تھا۔ جسٹس قیوم رپورٹ کو نہیں مانتا، پی سی بی جو فکسنگ کیخلاف نیا قانون بنا رہا ہے وہ کرپشن روکے گا۔یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف عباسی نے کچھ عرصہ قبل سابق ٹیسٹ کرکٹ باسط علی سے متعلق کہا تھا کہ وہ میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں

، ان کا کہنا تھا کہ 1994میں سری لنکا کے دورے کے بعد منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ باسط علی نے فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -