نئے لوگوں کی انٹری سے ٹی وی کا معیار بہتر ہوا،جاوید رضوی
لاہور (فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے نامور سینئر اداکار جاوید رضوی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں پذیرائی اچھا شگون ہے۔اچھے اور معیاری ڈرامے ہی ہماری پہچان ہیں۔نئے لوگوں کی انٹری سے ٹی وی کا معیار بھی مزید بہتر ہوا ہے۔لوگ پہلے کی نسبت پاکستان ڈراموں کو زیادہ پسند کررہے ہیں۔پہلے ہر گھر میں صرف بھارتی ڈراموں ہی چلتے تھے۔لیکن پاکستان میں جب سے اچھے ڈرامے بننا شروع ہو ئے ہیں لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔