ہمیں جانوروں اور پرندوں کا خیال رکھنا چاہئیے،عائزہ خان

ہمیں جانوروں اور پرندوں کا خیال رکھنا چاہئیے،عائزہ خان

  

لاہور (فلم رپورٹر) سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں۔عائزہ خان نے لکھا کہ یہ پرندے نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے پر ان کی دعا بھی اللہ سنتا ہے، انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ارد گرد سب کا خیال رکھیں۔عائزہ خان نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں سب کہ فریزر اور کچن ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ جیسے ہمیں بھوک لگتی ہے ویسے پرندوں اور جانوروں کو بھی بھوک لگتی ہے اس لئے ہم سب کو اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -