حمزہ طارق جمیل نے نیا گانا "حکومت کا باجا"ریلیز کردیا

حمزہ طارق جمیل نے نیا گانا "حکومت کا باجا"ریلیز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی((پ ر) پاکستان میں اپنے مخصوص انداز کے حامل راک بینڈ نیون کے مرکزی گلوکار حمزہ طارق جمیل نے اپنے بینڈ ممبران کے اشتراک سے نیاگانا "حکومت کا باجا"ریلیز کردیا، یاد رہے کہ گانے کے ساتھ مزاح سے بھرپور ویڈیو بھی شامل ہے۔ رنگارنگ تھیم، روشن اور چمکدار سی ویڈیو اور تھرکتی دھن پر مشتمل یہ گانا بینڈ کے سیاسی طنز کا اظہار ہے، جس میں حمزہ طارق جمیل کی مخصوص آواز میں گلوکاری نے گانے میں ایک جان سی پیدا کردی ہے، میوزک ویڈیو کی ریلیز کا مقصد صوبے میں انتشار اور خراب ہوتی صورتحال کی عکاسی کرنا ہے، جیسا کہ اس گانے میں مکمل طو ر پر آرٹ کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ اس گانے کی ریلیز سے متعلق بات کرتے ہوئے حمزہ طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گانا جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے، یہ گانا ہمارے لیے خاصا اہم ہے، حمزہ طارق جمیل کا کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ یہ گانا ہمارے سننے والوں کے لیے اتنا ہی لطیف ہوگا، جتنا کہ ہم نے اس پر کام کے دوران لطف لیا ہے اور کتنی محبت کے ساتھ اس پر کام کیا ہے۔
رہے کہ یہ گانا بینڈ کے سوشل میڈیا پروفائلز اور یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیا گیا ہے۔
حمزہ طارق جمیل کے بارے میں:
حمزہ طارق جمیل ایک خوش اخلاق اور پرجوش نوجوان اداکارو گلوکار اور نیون بینڈ کے مرکزی گلوکار ہیں، جنھوں نے پیپسی بیٹل آف دی بینڈ سے شہرت پانی ہے، وہ بہت ہی تھوڑے وقت میں انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اور متعدد شارٹ فلموں سمیت تھیٹر میں ادکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ویب سیریز "میرے دوست میرے یار"میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

کلچر -