لیاقت آباد کے علاقے میں خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

لیاقت آباد کے علاقے میں خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی کارروائی۔لیاقت آباد کے علاقے میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے لڑکی کے چہرے پر زہریلا کیمیکل بھی پھینکا تھا۔ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ملزم عادی مجرم ہے اور انجان عورتوں کو ہراساں کرتا رہتا ہے۔ پولیس کو ملنے والی فوٹیج میں ملزم کو عورت سے غلط حرکات کرتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔ڈولفن سکواڈ نے ملزم عدنان کو لیاقت آباد پولیس کے حوالے کردیاایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے ٹیم کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا

مزید :

علاقائی -