خاتون کااقدام خودکشی
قصور (بیورورپورٹ)چھانگا مانگا کہ نواح چکوکی نہر میں گھریلو ناچاقی پر خاتون کی اقدام خودکشی تفصیلات کے مطابق 65 سالہ خاتون بلقیس بی بی کا مبینہ طور پر اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا چلاا رہا تھا وقوعہ کے روز اس نے چکوکی نہر میں چھلانگ لگا دی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملہ نے جدوجہد کرکے خاتون کوز ند ہ نہر سے نکال لیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرلی ہے