ہربنس پورہ، نامعلوم افراد نے تیزدھار آلے سے 58سالہ شخص کو قتل کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ میں 58 سالہ شخص کو چھریاں مار کر قتل کر دار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کا رہائشی غلام فرید شادی ہال میں سکیورٹی گارڈ تھا۔2روز قبل غلام فرید اچانک لاپتہ ہو گیا۔ گزشتہ روز شادی ہال کے قریب لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی جس کی شناخت غلام فرید کے نام سے کر لی گئی۔پولیس نے مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔مقتول کا بجلی کی تار سے گلہ دبا کر اور تیز دھار آلے سے کلائی کی نس کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔