رواں سال 1500 سے زائدبھکاریوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بالا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اشفاق خان نے بتایا کہ رواں سال ابتک15سو سے زائد پیشہ وربھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
اشفاق خان نے کہا کہ پیشہ وراورجرائم میں ملوث438 بھکاری گرفتار کئے گئے جبکہ ان کے خلاف 412 مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ01ہزار سے زائد بھکاریوں کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔کینٹ ڈویژن سے 167،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 136 جبکہ سول لائنز سے 60،سٹی ڈویژن سے 24،اقبال ٹاؤن سے27 جبکہ صدر ڈویژن سے بھی 24 پیشہ ور بھکاری گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وارننگ دے کر چھوڑے گئے بھکاریوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے پر سخت ایکشن ہو گا۔