ڈی آئی جی آپر یشنز اشفاق خان کا لاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی آئی جی آپر یشنز اشفاق خان کا لاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے شہر کے سیلیکٹڈ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پوائنٹس کادورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اشفاق خان نے جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن،پی سی ایس آئی آر سمیت صدر ڈویڑن کے مختلف پوائنٹس پر سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو لاک ڈاؤن ایریاز پر کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناکوں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو لاک ڈاون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے الرٹ ہو کر ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے، حفاظتی ماسک پہننے اور سینیٹائزرز کے باقاعدہ استعمال کی بھی ہدایت کی۔اشفاق خان نے کہا کہ افسران و جوان ناکوں پر شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورانہیں کورونا سے لاحق خطرات کے پیش نظر لاک ڈاون کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزیدکہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کئے گئے سکیورٹی اقدامات کورونا وائرس کنٹرول اور شہریوں کی حفاظت کے لئے ہیں۔

اشفاق خان نے کہا کہ شہری کورونا وبا سے محفوظ رہنے کیلئے بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

مزید :

علاقائی -